پوائنٹس ٹیبل: لاہور قلندرز سیمی فائنل تک رسائی کیسے حاصل کریگی؟


کراچی کنگز کے خلاف اپنے آخری میچ میں شکست کے بعد سابق دفاعی چیمئین اسلام آباد یونائیٹیڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا آخری میچ ملتان سلطانز کے خلاف آج کھیلے گی جسے جیت کر وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی اور لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے آخری میچ میں شکست کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی ۔

مزید پڑھیں: اسد شفیق، عمیر بن یوسف پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

لاہور کو شکست ہوئی تو کراچی کے خلاف فتح کوئٹہ کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

لاہور کی فتح کی صورت میں پشاور زلمی کو کراچی اور کوئٹہ کے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

کوئٹہ میچ جیتی تو اس کے اور پشاور زلمی کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور سیمی فائنل میں رسائی رن ریٹ سے مشروط ہو گی۔


متعلقہ خبریں