مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا

فائل فوٹو


مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

قابض فوج نے علاقے میں کرفیو نافذ کرکے بڑے پیمانے پر گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مودی کی نئی چال

رواں ماہ کے آغاز میں کشمیر میڈیا سروس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق انیس سو نواسی سے لے کر اب تک بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں خواتین سے زیادتی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2001 سے لے کر اب تک 671 خواتین کو بھارتی فوج نے شہید کیا جبکہ قابض فوج کے ظالمانہ حملوں میں 22 ہزار 912 خواتین بیوہ ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 11 ہزار 179 کشمیری خواتین  کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب بھارتی کالے قانون کے تحت سیکڑوں خواتین یا تو گھروں میں نظر بند ہیں یا بھارتی حراست میں جیلوں میں قید ہیں۔


متعلقہ خبریں