خیرات دو اور بکرا زبح کرو، اٹلی سے آنے والے نوجوان کو ایئرپورٹ حکام کا انوکھا مشورہ


اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود اٹلی سے آنے والے مشتبہ مریض کو ایئرپورٹ حکام نے انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیرات اور دو بکرا زبح، کرو ٹھیک ہو جاؤ گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ عبدالوہاب نامی نوجوان دو روز قبل اٹلی سے واپس آیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہو گئی

مشتبہ مریض نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دو روز سے نمونے جمع کرانے کے باوجود پمز نے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر آکر بتایا کہ اٹلی سے آیا ہوں مجھے شک ہے مجھے کورونا ہے، اسپتال کے چکر لگا رہا ہوں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔

عبدالوہاب نے دعویٰ کیا کہ وہ روزانہ تین گھنٹے انتظار کرکے گھر واپس چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی جانیں: کراچی کو لاک ڈاؤن کرنے کی افواہوں کی تردید

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے مجھ دور ہو گئے ہیں اور میں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے مشتبہ شخص کے الزمات کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تمام مشتبہ مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے، ضرورت پڑے تو ٹیسٹ بھی کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئیسولیشن وارڈ میں دس بیڈ لگائے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر تعداد بڑھا دیں گے۔


متعلقہ خبریں