عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی ائر لائن (پی آئی اے) کو عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے تمام عمرہ زائرین کو جلد پاکستان لایا جائے گا جبکہ آج ایک ہزار 800 عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ عمرہ زائرین کو واپس لانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد سعودی عرب نے مزید 3 روز کی مہلت دی ہے۔ آج رات سے پرسوں تک عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا۔

عبداللہ خان نے مزید کہا کہ آج اور کل تین ہزار 500 سے 4 ہزار کے قریب عمرہ زائرین کو واپس لائیں گے تاہم فی الحال سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی تعداد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ پی آئی اے سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں خیرات دو اور بکرا زبح کرو، اٹلی سے آنے والے نوجوان کو ایئرپورٹ حکام کا انوکھا مشورہ

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب نے عارضی طور پر عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ غیر ملکی پروازیں بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں