کورونا وائرس: بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کر دیا

کورونا وائرس: بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کر دیا

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک تمام سرحدوں کو تاحکم ثانی بند کر دیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کرنے کے حکم کے بعد بھارت کے شہری اب کرتارپور کا سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام سرحدیں جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے تاحکم ثانی بند کیا جا رہا ہے۔

بھارت نے کرتارپور کی جانب سفر کرنے والے تمام افراد کی رجسٹریشن بھی معطل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی کراچی کو لاک ڈاؤن کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ نہ لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے نہ پریشانی کی، حکومت کے اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر راشن اکٹھا کرنے کا درس دے رہے ہیں جو فضول بات ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایات دے دیں۔


متعلقہ خبریں