کورونا وائرس، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس کے چرچے

کورونا وائرس، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس کے چرچے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت کورونا وائرس پر ہونے والے اجلاس کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بڑا کر کے دکھایا گیا۔

تصاویر پر لوگوں نے مختلف طنزیہ تبصرے کرنے شروع کر دیے۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑا ہو کر وزیر اعلیٰ بنوں گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 اجلاس کی صدرات کرتے ہیں تاہم فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ تصویر میں اینگل کی وجہ سے ہوا۔ ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کرنے کے حکم کے بعد بھارت کے شہری اب کرتارپور کا سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام سرحدیں جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے تاحکم ثانی بند کیا جا رہا ہے۔

بھارت نے کرتارپور کی جانب سفر کرنے والے تمام افراد کی رجسٹریشن بھی معطل کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں