پنجاب میں کورونا کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آ گیا

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے میو اسپتال میں مبینہ طور پر کورونا کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق دبئی سے آنے والے شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو برطانیہ سے 10 مارچ کو براستہ دبئی لاہور پہنچا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ مریض کو گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔

تفصیل پڑھیں: کورونا وائرس: بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کر دیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ مریض سے براہ راست رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو نیگیٹو آئے۔

ایس او پی کے مطابق مریض سے براہ راست رابطے میں آنے والوں کو گھر میں ہی آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔آئسولیشن پیریڈ کے دوران تمام افراد کی نگرانی کی جائے گی، علامات ظاہر ہونے پر دوبارہ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

ایس او پی کے مطابق آئسولیشن میں رکھے گئے افراد سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کورونا وائرس سے بچاو صرف اور صرف احتیاط سے ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں