کورونا وائرس: بھارت کی سارک کانفرنس میں پاکستان کو شرکت کی درخواست


نئی دہلی: بھارت نے کورونا وائرس سے متعلق سارک کانفرنس میں پاکستان کو شرکت کی درخواست کردی۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے وزیر مملکت کی سطح ہونے والے اجلاس میں شرکت کی رضا مندی ظاہر کردی۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا سارک کے پلیٹ فارم کو ماننا پاکستان کے موقف کی فتح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کشمیر لاک ڈاؤن کی تکلیف کو بہتر  سمجھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

مقبوضہ کشمیر میں پانچ کورونا وائرس کے کیسز کا انکشاف ہوا ہے جبکہ لاک ڈاؤن سے مرض کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اور خاص کر ورلڈ ہیلتھ آرگناہزیشن کو صورت حال کا نوٹس لینا ہوگا۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک تمام سرحدوں کو تاحکم ثانی بند کر دیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کرنے کے حکم کے بعد بھارت کے شہری اب کرتارپور کا سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام سرحدیں جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے تاحکم ثانی بند کیا جا رہا ہے۔

بھارت نے کرتارپور کی جانب سفر کرنے والے تمام افراد کی رجسٹریشن بھی معطل کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں