کراچی: جناح اسپتال کو مزید وینٹی لیٹرز خرید کر دینے پہ مشاورت

سندھ: کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لی  مارکیٹ میں قائم پرندہ مارکیٹ فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ انہوں نے یہ احکامات شہر قائد کے ہنگامی دورے کے دوران جاری کیے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے 13 نئے کیسز، مجموعی تعداد 34 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کے دن شہر کا بنا پروٹوکول کے دورہ کیا۔ اس دورے میں حکومت سندھ کے ترجمان اور مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ جب جناح اسپتال پہنچے تو انہوں ںے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں ںے مریضوں سے بھی دی جانے والی سہولتوں کی بابت دریافت کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے جناح اسپتال کو مزید وینٹی لیٹرز خرید کر دینے کے حوالے سے انتظامیہ سے گفت و شنید کی۔ اس ضمن میں انہوں ںے مشاورت بھی کی۔

کورونا وائرس سے متعلق غلط فہمیاں

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے انڈس اسپتال کی لیبارٹری کا دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے بات چیت کی۔ انہوں ںے اس موقع پر عملے سمیت عوام الناس کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر حال میں لوگوں کے ساتھ ہیں۔

انڈس لیبارٹری میں سکھر سے لائے جانے والے سیمپلز کے ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق وزیراعلٰٰیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے دورے کے دوران لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں کورونا کیئر سینٹر قائم

انہوں ںے کہا کہ حکومت ساری صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اور تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔


متعلقہ خبریں