پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں کورونا کیئر سینٹر قائم


لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں کورونا کیئر سینٹر قائم کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چھٹی کے روز اچانک کورونا کیئر سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں کے بارے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران انہوں نےکورونا کیئر سینٹرمیں ممکنہ مریضوں کیلئے بیڈز کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متعلق غلط فہمیاں

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے ممکنہ مریضوں کیلئے تمام تر اقدامات کیے ہیں۔ پی کے ایل آئی میں 30بستروں پر مشتمل کورونا کیئر سینٹرکا قیام پیشگی انتظامات کے سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نےکہا کہ کورونا کیئر سینٹر کے مریضوں کیلئے پی کے ایل آئی میں تین فلور مخصوص کردیئے گئے ہیں جن میں بیڈزکی تعداد75 ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی میں ضرورت پڑنے پر مزید 500 بیڈز کی گنجائش موجود ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر بہترین حکمت عملی ہے۔ کورونا کیئر سینٹرمیں آؤٹ ڈوراوران ڈورمریضوں کیلئے بہترین انتظام کا مشاہدہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں