کورونا وائرس سے متعلق غلط فہمیاں


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام میں آگاہی کے لیے ورلڈ اکنامک فورم کی ویڈیو شیئر کر دی جس میں وائرس سے متعلق چھ غلط فہمیوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ بات عام ہے کہ کورونا وائرس گرم اور متعدل موسم میں زندہ نہیں رہ سکتا مگر یہ حقیقت نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کسی بھی موسم میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہو گئی

اس بات کے بھی ابھی کوئی شواہد نہیں ملے کہ کورونا وائرس مچھر کے کاٹنے سے ہو سکتا ہے۔

اس بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ نمونیا کی ویکسین میں اس موذی وائرس کا حل ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ بات بھی غلط ہے کہ اینٹی بائیوٹیک میں اس کا علاج ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایسی دوائیاں صرف بیکٹریا کے خلاف ڈھال بنتی ہیں۔

یہ بھی جانیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 5839 ہو گئی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ادرک سے بھی کورونا وائرس کا علاج نہیں اور اور اس بات کا بھی حقیقت سے دور دور کا تعلق نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس کسی بھی عمر کے افراد پر حملہ آور ہو سکتا ہے تاہم دمہ، شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اس وائرس کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے عوام سے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں، کھانسے یا چھنکتے وقت منہ پر ہاتھ رکھیں۔


متعلقہ خبریں