سندھ میں کورونا کے 14 نئے کیسز، مجموعی تعداد 35 ہوگئی

فائل فوٹو


کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 14 کیسز سامنے آگئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ان کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا  وائرس کے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر کورونا وائرس کے ٹیسٹس کرنے کے لیے درکار مزید کٹس خریدی جائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کہاں سے کروائیں؟

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر کہا کہ کیسز کا بڑھنا ہمیں مزید سخت اقدامات اٹھانے اور احتیاط اختیار کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز میں سے تین سعودی عرب سے آنے والے شخص کے رشتہ دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مریض نمونیا کا ٹیسٹ کرانے آیا تھا اس کو بھی کورونا تشخیص ہوگیا ۔

یہ بھی جانیں: کراچی کو لاک ڈاؤن کرنے کی افواہوں کی تردید

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کے ٹیسٹ کے مزید کٹس خریدنے کی چیف سیکریٹری کو ہدایت دیدی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم صورتحال کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام کو احتیاط کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کیسز کا بڑھنا ہمیں مزید سخت اقدامات اور احتیاط کا پیغام دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں