اہم باولرز کی عدم دستیابی کے باعث میچ میں شکست ہوئی، خوشدل شاہ


لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے بلے باز خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ اہم باولرز کی عدم دستیابی کے باعث لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  بیٹنگ اچھی کی مگر ہمارے مین باولر نہیں تھے جسکی وجہ سے ہار گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم آئے ہم سیمی فائنل میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش ہوگی پشاور زلمی کےخلاف مزید اچھی پرفارمنس سے فائنل میں رسائی ممکن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد شفیق، عمیر بن یوسف پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

خوشدل شاہ نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کے لئے کھیلوں اور میرٹ کے حساب سے شاٹ لگاوں۔

انہوں نے کہا کہ آج وکٹ بہت اچھا تھا تاہم ہمارا آغاز متاثر کن نہیں رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر میچ میں بہتر سے بہتر پرمارمنس کی کوشش ہوتی ہے،کسی بھی نمبر پر کھیلو اچھا کھیل پیش کرکےٹیم کو فتح کک طرف کےجانےکی خوشش ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر اور کرس لین آج بہت اچھا کھیلے، کسی خاص کھلاڑی کےٹارگٹ نہیں کیاتھا۔ اوپر کھیلنےکاموقع ملا تو اچھا پرفارم کیا۔


متعلقہ خبریں