گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 30 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا  151 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے 66 جبکہ خرم منظور نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کنگز کی جانب سے وقاص مقصور اور اشد اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لیگ اسٹیج کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔

کنگز کی جانب سے کیمرون ڈیل پورٹ 62 ، بابر اعظم 32،افتخار احمد 21 اور کیڈویک والٹن ن26 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ سہیل خان، فواد احمد اور محمد حسنین کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز کی کپتانی بابراعظم کر رہےہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ 180 رنز سے اوپر کا ہدف دیں۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کراچی کو کم اسے کم رنز تک محدود رکھ سکیں۔


متعلقہ خبریں