کورونا کا خطرہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کو بھی چھٹیاں دے دیں


لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ ہائرایجوکیشن نے طلباء کے بعد اساتذہ کو بھی چھٹیاں دے دیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن نے جامعات کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق وی سی رجسٹرار اور ہاسٹل وارڈن کے لیے محدود اسٹاف رکھنےکا کہا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر ضرورت کے وقت کم سے کم عملے کو طلب کرسکتے ہیں۔ اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہشام اٹھ بجے تک ہر صورت جامعات ہاسٹلز خالی کروائیں جائیں اور تمام وائس چانسلر کو مندرجہ بالا ہدایات فوری طور پر نافذ العمل کریں۔


متعلقہ خبریں