کورونا: پنجاب میں تمام مزارات کی بندش کا فیصلہ

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: صوبہ پنجاب میں تمام مزارات کی بندش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اس ضمن میں چیف سیکریٹری کو باقاعدہ احکامات بھی دے دیے گئے ہیں۔

کورونا کا خوف، سعودی عرب میں تمام شاپنگ مالز، باغات اور ساحل سمندر بند

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصلہ کرکے چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ کیے جانے والے فیصلے پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام مزارت کو آئندہ تین ہفتے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پنجاب: کورونا سے بچاؤ کے لیے قیدیوں کی سزا میں کمی

صوبائی حکومت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں