کورونا: سندھ سیکریٹریٹ میں غیر ضروری داخلہ روکنے کا فیصلہ

کورونا: سندھ سیکریٹریٹ میں غیر ضروری داخلہ روکنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ سیکٹریٹ میں وزیٹرز کےغیر ضروری داخلے کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

کورونا: حکومتی اقدمات کا ساتھ دیں گے،علمائے کرام و مفتیان کرام کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیٹرز کا سندھ سیکریٹریٹ میں داخلہ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں ملازمت کرنے کے لیے آنے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

سندھ میں کورونا کے 14 نئے کیسز، مجموعی تعداد 35 ہوگئی

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ میں کام نہ کرنے والے دیگر سرکاری ملازمین کو بھی سیکریٹریٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں