کورونا: بطور مسلمان ہمیں اللہ سے رجوع کرنا چاہیے، وفاقی وزیر

مسیحی برادری کوحضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کی مبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جو ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے اس سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اقدامات کررہی ہے۔

کورونا سے بچاﺅ ، جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں رجوع الی اللہ مہم کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بطور مسلمان ہمیں اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے قوم سے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر پرعمل درآمد نہایت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مذہبی اجتماعات کو کچھ وقت کے لیے روک دیا جائے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ جمعہ کے خطبات کو مختصر رکھا جائے اور سنتوں کی ادائیگی گھروں پہ کی جائے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ چھوٹے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں