حب: ناگن چڑھائی پہ زائرین کی بس کو حادثہ، پانچ جاں بحق 13 زخمی

حب: ناگن چڑھائی پہ زائرین کی بس کو حادثہ، پانچ جاں بحق 13 زخمی

حب: شاہ نورانی روڈ پہ واقع ناگن چڑھائی پر زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

اسکردو: ٹریفک حادثہ، 15 نعشیں مل گئیں، 13 کی تلاش جاری

ہم نیوز کے مطابق درگاہ حضرت شاہ نورانیؒ کی زیارت کے بعد زائرین کی بس واپس کراچی جارہی تھی کہ راستے میں ناگن چڑھائی پہ الٹ گئی۔

امدای اداروں نے ا س ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بس الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 13 زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ جائے وقوع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران و اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کررہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت حادثے کی بابت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ڈی آئی خان: ٹریفک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والی کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ زخمیوں کو بھی علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم انہیں طبی امداد فراہم کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں