قلندرز کو بڑا دھچکہ، ویزے اور پرسنا نے ٹیم سے نام واپس لے لیا


لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے دو غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے سیمی فائنلز کے قبل لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزے اور سری لنکن کھلاڑی سیککوگے پرسنا نے ٹیم سے اپنا نام واپس لے لیا۔

مزید  پڑھیں: اسد شفیق، عمیر بن یوسف پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

بتایا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی جلد ہی واپس اپنے وطن روانہ ہوجائیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں نے وطن واپسی کی راہ لی تھی۔


متعلقہ خبریں