نصیرآباد: بڑوں کے درمیان لین دین کا تنازع، چار بچوں کا اغوا

نصیرآباد: بڑوں کے درمیان لین دین کا تنازع، چار بچوں کا اغوا

نصیرآباد: ڈیرہ مراد جمالی سے مبینہ طور پر چار بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

کراچی: اغواکاروں نے معصوم بچے کی آنکھ میں ایلفی ڈال دی، مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق بچوں کو مبینہ طور پراغوا بڑوں کے درمیان ہونے والے تنازع کے نتیجے میں کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے درمیان بڑوں کے درمیان پیسوں کے لین دین پر تنازع پیدا ہوا تھا۔

مبینہ طور پر مغوی بچوں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کے بچوں کو لاڑکانہ سندھ کے رہائشی ملزمان نے اغوا کیا ہے۔

متاثرین نے بچوں کے اغوا کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کرادی ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی پی او نصیرآباد نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق اس نے مغویان کی تلاش کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بچہ بازیاب کرائیں یا خود عدالت میں پیش ہوں، لاہور ہائیکورٹ

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا بھی ملے گی۔


متعلقہ خبریں