کورونا: اسپین میں ایک دن کے اندر 213 ہلاکتیں،متاثرین کی تعداد 7948 ہوگئی

اسپین میں گزشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

میڈرڈ: اسپین میں کورونا وائرس کی ہولناکی جاری ہے اورلاک ڈاؤن و ایمرجنسی کے باوجود صرف اتوار کے دن 213 افراد کی اموات ہوئی ہے۔ اسپین میں کورونا سے ہونے والے متاثرین کی تعداد 7948 ہوگئی ہے۔

کورونا کا خوف، سعودی عرب میں تمام شاپنگ مالز، باغات اور ساحل سمندر بند

ہم نیوز نے موصولہ اطلاعات سے بتایا ہے کہ اسپین میں مقیم تین پاکستانی بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے ایک کو اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا ہے جب کہ دو قرنطینہ میں موجود ہیں۔

میڈرڈ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق لوگ گھروں میں محصور ہیں اور شہروں میں کرفیو کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کورونا کی ہولناکی میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپین میں لاک ڈاؤن اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہونے والی اموات اور اس کے متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، علی ظفر کا نیا گانا سوشل میڈیا پر جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی ہولناکی کے پیش نظر اعلان کیا گیا ہے کہ نافذ ایمرجنسی  پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پہ 100 یورو سے لے کر چھ لاکھ یورو تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور یا پھر تین ماہ سے لے کر ایک سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں