پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 186 ہو گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 186 ہو گئی ہے جس میں سے 94 کیسز کی تصدیق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کر دی ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں 150،خیبرپختوںخوا 15 ،بلوچستان میں 10، گلگت 5 ، اسلام آباد 4 اور پنجاب میں دو کیس سامنے آئے ہیں۔

کے پی میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے

تفتان سے خیبرپختونخوا پہنچنے والے 15 افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ تفتان سے آنے والے 19 افراد کو ڈی آئی خان قرنطین مرکز میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے یہ پہلے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا ڈی آئی خان کے محفوظ قرنطین مرکز میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا سے گفتگو

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہر روز شام 5 بجے کورونا سے متعلق تازہ تعین اعدادوشمار شمار جاری کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کل 53 کیسز مثبت تھے اور 24 گھنٹوں میں ان میں اضافہ ہوا، اب تک ان کیسز کی تعداد 94 ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تافتان سے آنے والے زائرین کو 14 دن تک قرنطینہ مین رکھا گیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  کورونا وائرس 147 ممالک تک پھیل چکا ہے، ان ممالک میں 1 لاکھ 72 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 78 ہزار افراد میں اب تک اس وائرس کے خاتمے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 140 سے تجاوز کر گئی

دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 146 متاثرہ مریضوں میں سے 119 زائرین کو سکھر، 26 کو کراچی اور ایک کو حیدر آباد آئیسولیشن سنٹر میں رکھا ہے۔

SenatorMurtaza Wahab@murtazawahab1

Total number of ppl affected by corona virus in Sindh has reached 146. Out of this, 119 are Zaireen who are being kept in Sukkur, 26 are in Khi & 1 is in Hyd. This exponential increase is largely due to the recent inflow of ppl brought in from Taaftaan after a purported qurantine

271 people are talking about this

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا تھا کہ سکھر میں موجود 24 زائرین کےٹیسٹ کیےگئے ہیں، جن میں سے 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ متاثرہ زائرین اس وقت سکھر کے قرنطینہ میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں