کورونا وائرس سےدنیا بھر میں6581 اموات

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 157 ممالک میں 6581 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ169,610 متاثر ہیں جن میں نے5,921 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے اٹھارہ  سو سے زائد اموات ہوگئی ہیں جب کہ چوبیس ہزار سے زائد افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس سے دوسوبانوے افراد چل بسے اور متاثرہ افراد کی تعداد7ہزار948ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد میں3پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں۔

پرتگال نے حفاظتی اقدمات کے طور پر اسپین کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باضابطہ اعلان یورپین یونین کے وزارت داخلہ اور  صحت کے اجلاس کے بعد کیا جائےگا۔

مسجدالاقصیٰ کو بھی جزوی طورپرتاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق قبلہ اول کےصحن میں نمازکی ادائیگی جاری رہےگی۔

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کوروناوائرس سےمزید14 افراد ہلاک ہوئے جس سے مجموعی تعداد 3ہزار213 تک پہنچ گئی ہے۔ چین میں کوروناوائرس سے67ہزار752افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اسپین اور اٹلی کے بعد کورونا نے جرمنی میں  تباہی مچا دی اور ہلاکتوں کی تعداد 292 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ کیسیز کی تعداد پانچ ہزار 813 ہے۔

کورونا سے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر ہمسائیہ ممالک نے جرمنی کے ساتھ اپنی سرحدیں سیل کر دی ہیں۔

جرمنی  نے بھی اپنی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے اور اعلان کیا ہے کہ غیر ضروری سفر  کرنے والوں کو  واپس بھیج دیا جائے گا۔ ہوٹل اور پارکس بند رکھنے کی ہدایت جبکہ عواعمی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں مزید پندرہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے مریضوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں میں دو مریضوں کا تعلق فلپائن اور انڈونیشیا سے ہے۔

سعودی محکمہ صحت کے مطابق نئے مریضوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں اور بعض مریض ایران اور عراق کے سفر سے واپس مملکت پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں