ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ سردی کی شدت میں بھی کمی آئے گی جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، اوکاڑہ، مری اور راولاکوٹ میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اتوار کو مری میں 4 ملی میٹر، اوکاڑہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، پاراچنار، مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس سے متعلق غلط فہمیاں


متعلقہ خبریں