کورونا وائرس، شوبز ستارے آگاہی مہم کا حصہ بن گئے

کورونا وائرس، شوبز ستارے آگاہی مہم کا حصہ بن گئے

لاہور: شوبر ستارے بھی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم ’’سلیوٹ سلام‘‘ کا حصہ بن گئے۔

فلم اور ٹی وی ستاروں نے اپنے مداحوں کو پنجاب حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کر دی۔ اداکار علی رحمان، یاسر نواز اور حریم فاروق نے مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کا مشورہ دیا۔

اداکار یاسر نواز بلوچ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ رش والے جگہوں پر جانے سے گریز کریں جبکہ علی رحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب تک کورونا کا خدشہ ہے دور سے ہی سلیوٹ سلام کریں۔

حریم فاروق نے اپنے چاہنے والوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ گھبرانے کے بجائے احتیاط سے کام لیں۔

اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم نے وائرس سے متعلق 6 غلط فہمیوں کا ذکر کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کسی بھی موسم میں حملہ آور ہو سکتا ہے یہ غلط ہے کہ وہ معتدل اور گرم موسم میں زندہ نہیں رہ سکتا جبکہ یہ کہنا کہ کورونا وائرس مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز اسپین میں ہیرو

اس بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ نمونیا کی ویکسین میں اس موذی وائرس کا حل ہے اور اینٹی بائیوٹیک میں بھی اس کا علاج نہیں یہ صرف بیکٹیریا کے خلاف ڈھال بنتی ہیں۔ ادرک سے کورونا وائرس کے علاج کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


متعلقہ خبریں