اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 335 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 60 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 968 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

ڈیڑھ گھنٹے بعد انڈیکس 1651 پوائنٹس تک گر گیا اور 34 ہزار 409 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں شدید مایوسی پھیل گئی۔

ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے بعد شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روکا گیا اور 30 انڈیکس میں 5 فیصد گراوٹ کے بعد مارکیٹ بند کی گئی جبکہ 100 انڈیکس میں 4 فیصد تک کی کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 45 منٹ کی بندش کے بعد جب دوبارہ کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس مزید کمی کے ساتھ 1802 پوائنٹس تک گر گیا اور انڈیکس 34 ہزار 258 پوائنٹس تک گر گیا۔

آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 335 تک گرنے کے بعد 33 ہزار 684 کی سطح پر بند ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 170،250،710 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7،421،631،933 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود صفر کرنے کا فیصلہ

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 3 دن فریز ہوا اور پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں