عہد وفا کیلئے 30 کروڑ ہٹس

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور مومنہ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کی پیشکش ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط نے شائقین کے دلوں کو تسخیر کر لیا۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والی ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط نے بھی عوام کے دلوں میں گھر کرلیا۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

’عہد وفا‘ احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور وہاج علی یعنی چار دوستوں کی زندگی کے نشیب و فراز اور وطن کی مٹی سے کیے گئے ’عہد وفاُ کی کہانی ہے۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

زندگی کی مشکلات سے لڑ کر سچائی کو اپنا ہتھیار بنا کر زندگی میں اپنا راستہ کیسے بنانا ہے یہ ’عہد وفا‘ نے نوجوانوں کو سکھایا۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

ان چاروں کی دوستی کو جب عدنان صمد خان کا تڑکہ لگا تو دیکھنے والوں نے اور لطف اٹھایا۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

عہد وفا زارا نور عباس کی انگریزی اور سادگی کی بےساختہ اداکاری کی وجہ سے بھی یاد گار ہوگیا۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

سیفی حسن کی ڈائریکشن اور مصطفی آفریدی کی تحریر عہد وفا نہ صرف الیکٹرانک میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مقبول ترین رہی۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی تمام اقساط اور پروموز کو صرف یو ٹیوب پر 30 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

Image result for ahad raza and alizeh shah
ڈرامے میں احد رضا اور علیزے شاہ کی جوڑی کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

عہد وفا کی آخری قسط میں ہمایوں سعید اور ابھی نندن نے بھی ایک ساتھ اینٹری دی۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

عہد وفا  کی کاسٹ میں ونیزے احمد، فراز انعام، انجم حبیبی، محمد احمد، عظیم سجاد، ہاجرہ یامین، سجیر الدین، طارق رحیم اور دیگر بھی شامل تھے جنہوں نے اپنی اداکاری سے ڈرامے کو چار چاند لگا دیے۔

عہد وفا کے گرینڈ فنالے نے شائقین کے دل تسخیر کر لیے

متعلقہ خبریں