خیبرپختونخوا: اغوا برائے تاوان کی وارداتیں مکمل ختم


پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں مکمل ختم ہو گئی ہیں۔

سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے متعلق جاری کردہ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی آئی۔ جس کے نتیجے میں عوام کا اپنے اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق گزشتہ دس سالوں کی نسبت 2017 میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر رہی۔ بھتہ خوری کے واقعات میں 56 اور کارسرکار میں مداخلت کے واقعات میں 62  فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 2018 کی پہلی سہ ماہی امن کے لحاظ سے 2017 کے اسی عرصے سے بہتر رہی۔

گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بھی اپنی نیوز کانفرنس میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کے اعدادوشمار پیش کئے تھے۔ اس موقع پرخیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں میں فوج اور خفیہ اداروں کی کارروائیوں کا خصوصی ذکر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں