ویلکم سجل، احد رضا کا اداکارہ کو پیار بھرا خوش آمدید


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی اداکار احد رضا میر اور سجل علی ہمیشہ سے ہی مداحین کی پسندیدہ رہی ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں سادگی سے ہوئی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئیں۔

اداکار احد نے اپنی اہلیہ سجل علی کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر پیارے بھرے انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Welcome Sajal ❤ #SajalAhadMir #PehlijJhalak #InAbuDhabi

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on

احد نے سجل علی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ویلکم سجل اور ساتھ میں دل والا ایموجی بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

Hello Mrs. Mir ❤ #InAbuDhabi

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on

ایک اور تصویر کے ساتھ احد رضا میر نے لکھا ’ہیلو مسز میر‘۔

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی پر مداحوں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ہم ٹی وی کے شاہکار ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ میں سجل اور احد رضا میر کی جوڑی ہٹ رہی۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس جوڑی کو شائقین حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھ کر بہت سراہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں