کورونا وائرس: پاک افغان سرحد 15ویں روز بھی بند

کورونا وائرس: پاک افغان سرحد 17ویں روز بھی بند

فوٹو: فائل


چمن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاک افغان سرحد آج 15 ویں روز بھی بند ہے اور ہر طرح کی آمدورفت معطل ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر ہر قسم کی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ کسٹم ہاؤس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفاتر بھی بند ہیں۔ پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد کی بندش پر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ باب دوستی کی بندش سے بڑی تعداد میں مال بردار ٹرک اور کنٹینرز پاکستان میں پھنس گئے اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے پاکستانی تاجروں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش سے بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری باب دوستی کے دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں اور وفاقی حکومت کی ہدایت پر شہریوں کو اپنے اپنے ممالک جانے یا آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میری اپنی جنگ ہے، صدر پاکستان

یو این ایچ سی آر کے مطابق باب دوستی بندش میں توسیع کی وجہ سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی بھی تعطل کا شکار ہے اور باب دوستی کھلنے کی صورت میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں