گوجرانوالہ کا قدیم ریلوے اسٹیشن اپنی حالت پر شکوہ کناں

گوجرانوالہ کا قدیم ریلوے اسٹیشن اپنی حالت پر شکوہ کناں

سترہ سال پہلے گوجرانوالہ میں نئے ریلوے اسٹیشن کے قیام کے بعد سے ریلوے اسٹیشن کی قدیم اور تاریخی عمارت ماضی کا حصہ بنتی جا رہی ہے اور اپنی حالت پر شکوہ کناں ہے۔

عدم توجہی کے باعث عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے  لگی ہے اور کئی دہائیوں سے لکھے الفاظ بھی مٹ رہے ہیں۔

سترہ سال پہلے ریلوے اسٹیشن دوسری جگہ منتقل ہونے کے بعد حکام اس تاریخی عمارت کو بھول گئے، دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جگہ جگہ اینٹیں بکھری ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاورکا تاریخی ‘پل سیٹھیاں’ حکومتی توجہ کا طلب گار

شہری بھی اس صورتحال پر افسردہ ہیں اور کہتے ہیں کہ اس اسٹیشن سے خوبصورت یادیں جڑی ہوئی ہیں۔

لطیف نامی شہری کا کہنا تھا کہ یہ برطانیہ کے دور کا بہت خوبصورت اسٹیشن تھا جب کہ اشرف نامی شہری نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے اس کو خوبصورت حالت میں دیکھا ہے۔

یہ تاریخی عمارت 1919 میں برطانوی فضائیہ کی بمباری سے بھی شدید متاثر ہوئی تھی اور اب وقت کی تیز دھار اور عدم توجہی نے اسے بھوت بنگلے میں تبدیل کر دیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قدیم عمارت کی حالت بہتر کر کے اسے اس کا ماضی لوٹایا جائے ۔


متعلقہ خبریں