پنجاب: ہاسٹلز کو کورونا مریضوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز بنانے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے جامعات کے ہاسٹلز کو کورونا کے مریضوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے ہاسٹلز خالی کروالیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کی صورت میں جامعات کے ہاسٹلر کو آئسولیشن سنٹرز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے طلباء کو کمروں سے سامان اٹھانے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

مزید پڑھیں: حکومت سندھ کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

اس حوالے سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلباء سامان کو ہاسٹلز وارڈن کے پاس جمع کروادیں۔

ذرائع ایچ ای ڈی کے مطابق غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ہاسٹلز قرنطینہ میں تبدیل کردیے گئے ہیں۔

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق جامعہ کے ہاسٹلز اور مولیکیولر بیالوجی بلڈنگ میں آئسولیشن سینٹر بنایا جارہا یے۔


متعلقہ خبریں