کورونا وائرس، ائرپورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی

کراچی ائرپورٹ سے کورونا کا مریض فرار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت مک بھر کے ائرپورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مرکزی دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں اے ایس ایف اور دیگر اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافروں کو ائرپورٹ پر چھوڑنے آنے والے افراد اور ڈرائیورز پارکنگ ایریا تک ہی آ سکیں گے انہیں مزید آگے آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اجلاس میں طے ہوا کہ ائرپورٹ آنے والے مسافروں کے ائرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہی ٹکٹس چیک کیے جائیں گے۔ جس پر ائرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت سندھ کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ویزہ صرف بلیو پاسپورٹ یا پھر سفارتی پاسپورٹ پر ویزا جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں