خیبرپختونخوا: 15 افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف

فوٹو: فائل


پشاور: تفتان سے خیبرپختونخوا پہنچنے والے 15 افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ تفتان سے آنے والے 19 افراد کو ڈی آئی خان قرنطین مرکز میں رکھا گیا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے یہ پہلے پازیٹیو کیسز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کا ڈی آئی خان کے محفوظ قرنطین مرکز میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں