پی ایس ایل کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 سیمی فائنلز مقابلے کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلے نمبر کی ٹیم ملتان سلطانز چوتھے نمبر کی ٹیم پشاور زلمی کے مدمقابل آئے گی جبکہ میگاایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے والی ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ روائتی حریف کراچی کنگز سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسد شفیق، عمیر بن یوسف پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

سیمی فائنل راونڈ کی فاتح ٹیمیں اٹھارہ مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مد مقابل آئیں گی۔

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ 2 مرتبہ کی چمپئن ٹیم اسلام آباد اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ اچھا کھیل پیش کریں گی اور ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ تک رسائی ضرور حاصل کریں گی۔

تاہم بارشوں اور سفر کے باعث دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ سے ہی باہر ہوں گئیں۔


متعلقہ خبریں