کورونا: اسلام آباد ایئرپورٹ پہ متعین سرکاری اہلکار پمز اسپتال منتقل

jobs

نوکریوں کی تلاش میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟اعدادو شمار سامنے آگئے


اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پہ تعینات ایک سرکاری ملازم کو کورونا وائرس کے شبہ میں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 139 ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایئرپورٹ پہ متعین محکمہ صحت کے ملازم نعیم جان کو اس وقت پمز اسپتال منتقل کیا گیا جب اسکریننگ کے دوران اس کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے زائد نکلا۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے محکمہ صحت کے ملازم نعیم جان کو میڈیکلی ان فٹ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی سفارش پر محکمہ صحت نے اپنے ملازم کو پمز اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے مزید تشخیص کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کورونا کا خوف، امیر افراد محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں نکل پڑے

نعیم جان اسلام آباد ایئرپورٹ پہ محکمہ صحت کی جانب سے بطور کلرک اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 139 ہو گئی ہے جس میں سے 94 کیسز کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی کر دی ہے۔

کورونا: آزاد کشمیر میں نہ لیبارٹری ہے، نہ ہی اسکریننگ کی سہولت

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں 104 رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختوںخوا میں 15 ،بلوچستان میں دس، گلگت بلتستان میں پانچ ، اسلام آباد میں چار اور پنجاب میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں