کورونا کا خطرہ: کے پی میں سرکاری دفاتر بند کرنے کی تجویز پر غور

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کے بند ادارے اور محکمے کھل گئے

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری دفاتر بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ‎ڈائریکٹوریٹ اور غیرضروری عملے کی فہرستیں طلب کرنے کے بعد چھٹیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خوف، امیر افراد محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں نکل پڑے

بتایا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری ڈائریکٹوریٹ اور دیگر غیر ضروری عملے کی فہرستیں تیارکرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق جن ملازمین کی عمر پچاس سال سے زائد ہے ان کو پندرہ دن کی چھٹی دے دی گئی ہے۔

پچاس سال سے زائد سرکاری ملازمین نجی تقریب میں شمولیت سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری محکموں میں حاملہ خواتین کو بھی پندرہ دن چھٹیاں دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں