امریکہ: پولیس افسر اور شہری پر حملہ کرنے والا شیر ریبیز کا شکار نکلا


نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا کی لیریمیر کاؤنٹی میں پولیس افسر اور شہری پر حملہ کرنے والا شیر ریبیز کا شکار نکلا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس افسر اور شہری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب لیریمیر وائلڈ لائف پارک میں مزید جانوروں کے ریبیز کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیماری پھیلنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں