کورونا وائرس: سکھر آئیسولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچانے کی ہدایت


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر آئیسولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سکھر آئیسولیشن سینٹرمیں موجود مریضوں کے گھر والوں کو مریض کی صحتیاب ہونے تک راشن پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریض اپنے گھر والوں کی فکر چھوڑ کر اپنی صحت پر توجہ دیں۔

مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی ہے کہ ایران سے واپس آنے والے متاثرہ زائرین کے گھروں کا پتہ لے کر بغیر میڈیا کوریج کے راشن پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 104 ہوگئی

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 15 کیس سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں مریٖضوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں میں 37 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں