کورونا سے ڈرنا نہیں، بلکہ لڑنا اور جیتنا ہے: آئیسکو چیف

کورونا سے ڈرنا نہیں، بلکہ لڑنا اور جیتنا ہے: آئیسکو چیف

اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں ہے بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے لڑنا اورجیتنا ہے۔

کورونا سے بچاؤ: آزادکشمیر میں سیاحوں کی آمدورفت پر تین ہفتے کی پابندی

ہم نیوز کے مطابق آئیسکو کے صدر دفتر میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں تمام فیلڈ دفاتر کے لیے جاری کردہ ہدایت نامے میں انہوں نے کہا کہ ملازمین پبلک ڈیلینگ کے دوران ماسک اور ڈسپوزبل گلوز کا استعمال لازمی کریں۔

انہوں نے ہدایت کی پیشہ وارانہ امور کی سر انجام دہی کے ساتھ صارفین کو احتیاطی تدابیر پر معلومات بھی فراہم کریں۔

کورونا وائرس: جرمنی کا کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ

شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ واپڈا اسپتال راولپنڈی میں آئی سولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا۔ انہوں ںے ہدایت کی تمام افسران اپنے دفاتر میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کریں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ صدر دفتر میں داخلے کے لیے انفرا ریڈ ٹمپریچر گن سے چیکنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس: سکھر آئیسولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچانے کی ہدایت

شاہد اقبال چودھری نے ہدایت کی کہ تمام اقسام کی میٹنگز اور اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیے جائیں اور خوف و ہراس پھیلائے بغیر صارفین کی شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں