پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس تشخیصی کٹ تیار کرنے کی پیشکش کردی


لاہور. پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے  مقامی طور پر کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ تیار کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

جامعہ پنجاب کے ڈاکٹر ادریس کا کہنا ہے کہ حکومت اگر بنیادی اجزا فراہم کرے تو ایک ہفتے میں ہزاروں کورونا وائرس تشخیصی کٹس فراہم کر سکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے  کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے مفت ٹیسٹ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: ہاسٹلز کو کورونا مریضوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں پنجاب یونیورسٹی ملک و قوم کو درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں