جسٹس شوکت صدیقی نظرثانی درخواست: سماعت کل نہیں ہوگی

Supreme Court

اسلام آباد: عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی نظرثانی کی دائر درخواست پر سماعت کل نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست ملتوی کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سپریم کورٹ میں چیلنج

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے کل کیس کی سماعت کرنی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک ریفرنس کی سماعت کے نتیجے میں برطرف کیا تھا۔

معزولی کی سفارش غیر متوقع نہیں، جسٹس شوکت صدیقی

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس راولپنڈی بار سے خطاب میں ریاستی ادارے کو ہدف تنقید بنانے پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر پہلی مرتبہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کورٹ میں کی گئی تھی۔

جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے فیصلے میں برطرفی کی وجہ خود پر دباؤ آنے پہ چیف جسٹس کو آگاہ نہ کرنا بتایا تھا۔


متعلقہ خبریں