ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کا اجلاس، کورونا کی صورتحال پر غور


اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا۔ جس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہونے والا کابینہ اجلاس بیک وقت مختلف مقامات پر منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا تھا۔

تین سے چار وزرا ایک ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے خود وزیر اعظم آفس سے اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق ایجنڈے کے تحت کابینہ اجلاس میں بجٹ اسٹریٹیجی پیپر پر بات کی گئی۔ وزارت توانائی کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے علاوہ کیسز کے اعداد و شمار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اسکریننگ، اراکین کو کلیئر قرار دے دیا گیا

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ملک کی سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں