کراچی: پوش علاقے میں کورونا کی دوا دینے والا جعلساز ڈاکٹر گرفتار

کراچی: پوش علاقے میں کوروناکی دوا دینے والا جعلساز ڈاکٹر گرفتار

کراچی: عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں ایک جانب دنیا بھر میں مختلف ممالک کی حکومتیں اورعوام الناس انتہائی سخت حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں، عام افراد ایک دوسرے کی مدد کر کے انسانیت پہ لوگوں کا یقین و اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو وہیں جعلساز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

کورونا کے باعث آب زم زم کی سپلائی معطل

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے سے پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو ویسٹ پوائنٹ کلینک پہ بیٹھ کر کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق جعلی ڈاکٹر اپنے پاس کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا کی موجودگی کا دعویدار تھا جب کہ خود جعلی ڈاکٹر ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں دن رات کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری میں مصروف سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کو تاحال اس ضمن میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

کورونا: کے پی، نماز جمعہ کی ادائیگی دو شفٹوں میں کرنے کی اپیل

ہم نیوز کےمطابق جعلی ڈاکٹر کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں جعلسازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 182 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں