کراچی: لال قلعہ ریسٹورنٹ میں تقریب پر چھاپہ، ملازمین زیر حراست

کراچی: لال قلعہ ریسٹورنٹ میں تقریب پر چھاپہ، ملازمین زیر حراست

کراچی: شارع فیصل پہ واقع لال قلعہ ریسٹورنٹ پہ پولیس نے چھاپہ مار کر جاری تقریب بند کرادی اور ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

کورونا وائرس: مسجدالاقصیٰ کو بند کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی احمد علی صدیقی کا کہنا ہے کہ لال قلعہ ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب جاری تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

ڈی سی شرقی کے مطابق ریسٹورنٹ انتظامیہ کے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے اور عوام الناس سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

کورونا وائرس: سکھر آئیسولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچانے کی ہدایت

لال قلعہ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب نہیں تھی اور ایک فیملی کا پرائیوٹ ایونٹ تھا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس غلط فہمی کی بنیاد پر ریسٹورنٹ میں آئی تھی۔ ایک سوال پر انتظامیہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ آج پہلا دن ہے لہذا کچھ لوگوں کے علم میں ہے اور کچھ کے نہیں ہے۔

کورونا: عالمی اداروں نے اسلام آباد کے ملازمین کو دفاتر آنے سے روک دیا

ہم نیوز کو اس سلسلے میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پابندی کے باوجود ریسٹورنٹ میں تقریب جاری تھی۔


متعلقہ خبریں