عمرہ پر پابندی اسلامی قوانین کے مطابق لگائی گئی ہے، مفتی اعظم


ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ پر پابندی اسلامی شریعت کے نافذ کردہ قوانین کے مطابق لگائی گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فیصلہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

مفتی اعظم  کا مزید کہنا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت اور جسمانی صحت کی حفاظت کا درس اسلام ہی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی قیادت نے جو فیصلے کیے وہ اہم ہیں۔ ملکی اور غیر ملکیوں کو ملکر کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں