’ دورے کا بنیادی مقصد، چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے‘

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


 بیجنگ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے دورہ چین کا بنیادی مقصد، چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح عزم و ہمت کے ساتھ کورونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پوری دنیا ان کی کاوشوں کو سراہا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: اسلام آباد ایئرپورٹ پہ متعین سرکاری اہلکار پمز اسپتال منتقل

ان کا کہنا تھا کہ  لوگ چین کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کر رہی تھی لیکن آج پوری دنیا ان کے اقدامات کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے- چینی صدر شی کی، صدر پاکستان کو دورہ کی دعوت بھی تھی لیکن ہماری اپنی خواہش بھی تھی کہ یہاں آیا جائے اور چینی بھائیوں کے عزم و ہمت کی داد دی جائے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے سے ہمیں چینی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغان عمل امن اور کشمیر کی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہماری چین کے صدر، وزیر اعظم اور دیگر قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی اور زراعت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چینی قیادت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کرنا ہے کہ انہوں نے جس طرح پاکستانی طلباء کا خیال رکھا اور ان کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی وہ قابل تحسین ہے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین جب اس کڑے وقت سے گزر رہا تھا تو بہت سے ممالک نے چین سے انخلا کو ترجیح دی لیکن وزیر اعظم پاکستان نے نہ. صرف چینی قیادت کو ٹیلی فون کر کے اظہار یکجہتی کیا بلکہ انہیں اس مشکل وقت میں میں پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری منصوبوں کی تکمیل کے لئے دونوں ممالک کی قیادت پر عزم ہے عارضی طور پر، مختصر وقت کیلئے اس میں وقفہ ضرور آیا ہے لیکن انشاءاللہ یہ منصوبے جلد مکمل ہوں گے اس سلسلے میں دونوں ممالک پر عزم ہیں اور کوئی ابہام نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں