پشاور: کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو راشن فراہم کرنے کی یقین دہانی

پشاور: کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو راشن فراہم کرنے کی یقین دہانی

پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوں گے ان کے اہل خانہ کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔

کورونا وائرس: سکھر آئیسولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچانے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق کے پی حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری قرنطینہ میں رہنے والے متاثرین کے اہل خانہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت راشن دیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت جو راشن فراہم کیا جائے گا اس میں 20 کلو آٹے کا پیکٹ، دس کلو چاول، دس کلو چینی، پانچ کلو دالیں اور خشک دودھ شامل ہوگا۔

کورونا: کے پی، نماز جمعہ کی ادائیگی دو شفٹوں میں کرنے کی اپیل

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلیف کے پی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں کے اعداد وشمار اکھٹے کرکے راشن کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز ہدایت کی تھی کہ سکھر آئی سولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھرراشن پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن کی فراہمی مریضوں کی صحتیابی تک جاری رکھی جائے۔

ہم نیوز نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ زیر علاج مریضوں کو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کی فکر چھوڑ دیں اور اپنی صحت کی جانب توجہ دیں۔

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

سید مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کو ہدایت کی تھی کہ ایران سے واپس آنے والے متاثرہ زائرین کے گھروں کا ایڈریس لے کر میڈیا کوریج کے بغیر راشن پہنچایا جائے۔


متعلقہ خبریں