اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن، آج سے کام نہیں کرے گا

امریکہ، اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو محتاط رہنے کی وارننگ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر امریکی سفارتخانے کے ویزہ سیکشن نے کام روک دیا ہے۔

کورونا: عالمی اداروں نے اسلام آباد کے ملازمین کو دفاتر آنے سے روک دیا

ہم نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اپنے ویزہ سیکشن میں 17 مارچ 2020 سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے بھی گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم اپنے دفتر کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر آنے کی زحمت نہ کریں اور گھروں سے کام کریں۔

پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس تشخیصی کٹ تیار کرنے کی پیشکش کردی

اسی طرح اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی نے بھی اپنے ملازمین کو گزشتہ روز ہدایت کی تھی کہ وہ دفتر آنے کے بجائے گھروں سے بیٹھ کر کام کریں۔

کورونا: کے پی، نماز جمعہ کی ادائیگی دو شفٹوں میں کرنے کی اپیل

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے آغاز میں ہی ٹوئٹر نے اپنے مختلف ممالک میں کام کرنے والے ملازمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ دفتر آنے کے بجائے گھروں سے کام کریں۔


متعلقہ خبریں